کربلا میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈاکٹر علی کمونہ کا الکفیل میوزیم کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل میوزیم آف ویلیوئبلز اینڈ ہینڈ اسکرپٹس نے (میوزیم کے دوست) کے عنوان سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد الکفیل میوزیم میں موجود قیمتی اور نایاب اشیاء کو متعارف کرانے کے لئے میوزیم کے کاموں میں دلچسپی رکھنے والی شخصیات ، ماہرین اور وفود کو مدعو کرنا ہے۔ اس ضمن میں کربلا گورنریٹ میں اقوام متحدہ کے نمائندے ڈاکٹر علی کمونہ نے الکفیل میوزیم کا دورہ کیا ہے۔

ڈاکٹر علی کمونہ نے میوزیم کے انچارج جناب صادق لازم الزیدی کے ہمراہ میوزیم کے ڈسپلے ہال اور مختلف سیکشنز کا دورہ کیا انھیں میوزیم میں رکھی گئی نوادرات، ان کی دیکھ بھال کے کام اور دیگر کام جس کا مقصد ان قیمتی اثاثہ جات کو انتہائی خوبصورت انداز میں دکھانا ہے کے بارے میں تفصیلی بریف کیا گیا۔ اس کے علاوہ ان اشیاء کی بحالی، اسٹوریج ، ڈسپلے ، آرکائیو ، اور دستاویزات کے طریقے کے بارے میں بھی معزز مہمان کو معلومات فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ کربلا میں سیاحت کی اہمیت اور میوزیم کے کام کو آگے بڑھانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے اختتام پر ڈاکٹر کامونہ نے خوشی کا اظہار کیا اور میوزیم کے کام کو آگے بڑھانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: “اس دورے کے دوران ہم نے میوزیم کے عملے اور ماہرین کی عمدہ ترین انتظامی اور پیشہ ورا نہ صلاحیتوں اور کام سے لگن اور خلوص کا مشاہدہ کیا۔ میوزیم میں موجود اشیاء کی دیکھ بھال، بحالی اور نمائش کے لئے جدید تکنیکس کا استعمال میوزیم کی ممتاز خصوصیت تھی۔ ہم ان کے لئے خوش قسمتی اور کامیابی کی خواہش کرتے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: