مواکب حسینی معاشی مشکلات سے دوچار غریب اور نادار خاندانوں کو امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ کے شعبہ شعائر حسینی نے اعلان کیا ہے کہ اس سے وابستہ مواکب حسینی اعلی مذہبی قیادت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے کورونا وبا کے باعث معاشی مشکلات سے دوچار غریب اور نادار خاندانوں کو امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام ان مواکب کے لئے ایک رول ماڈل ہے جسکی سماجی خدمات اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدار سے متاثر یہ حسینی مواکب کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی بحران میں غریب گھرانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس عالمی وبا کے آغاز سے لیکر اب تک سلسلہ وار امدادی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بغداد میں خادم الخادم کا موکب حسینی سلسلہ وار امدادی مہمات کے ذریعے ضرورت مند خاندانوں کو اپنی خدمات فراہم کرتا رہتا ہے۔

موکب خادم الخادم کے سربراہ حاج میثم البھدالی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "ہمارا موکب زیادہ تر حسینی مواکب کی طرح ، چاہے بغداد میں ہو یا باقی گورنریٹس میں ، مشکل مشکل معاشی حالات سے دوچار لوگوں اور ان کے اہل خانہ کی خدمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمارے موکب کی جانب سے کپڑے اور بجلی کے سامان کے علاوہ مختلف قسم کے خشک و تر غذائی مواد اور گوشت پر مشتمل (100) فوڈ پیکٹس ضرورت مند خاندانوں کے لئےتیار کئے گئے تھے اور ہمیں خوشی ہے کہ انھوں نے ہمیں یہ چھوٹا سا تحفہ قبول کرنے کا اعزاز بخشا۔ "

اسی تناظر میں اس شعبہ کے سربراہ حاجی ریاض نعمہ السلمان نے کہا: "حسینی خدماتی مواکب نے کورونا وبا کے پھیلاؤ کے بعد سے غریب اور ضرورت مند خاندانوں کو امداد فراہم کرنے کے لئے ایک وسیع مہم شروع کر رکھی ہے اور اعلی مذہبی قیادت کی دعوت پر لبیک کہتے ہوئے اولین لمحات میں ان مہمات کا آغاز کیا گیا تھا۔ یہ مواکب ہمیشہ مشکل حالات اور بحرانوں میں مدد کے لئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں اورخاص طور پر داعش کے دہشت گرد گروہوں سے جنگ کے دوران ان مواکب نے فتح حاصل کرنے اور عراقی سرزمین کو آزاد کرنے میں موثر کردار ادا کیا تھا ۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: