ذی قار یونیورسٹی میں فیکلٹی آف بیسک سائنسز کی خواتین پر مشتمل وفد کا الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا دورہ

ذی قار یونیورسٹی میں فیکلٹی آف بیسک سائنسز کی خواتین پر مشتمل وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کا دورہ کیا، جو کربلا کے الصدّيقة الطاهرة(عليها السلام) مرکز میں واقع ہے۔

مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی انچارج بشرى الكناني نے اساتذہ اور عملہ پر مشتمل وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ گذشتہ دوروں کا تسلسل ہے جو کہ اسکول اینڈ یونیورسٹی ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے اہم وفود اور شخصیات کے لئے مرتب کئے جاتے ہیں تاکہ روضہ مبارک کے علمی و فکری اداروں کی خدمات کو متعارف کرایا جا سکے۔

اس دورے کے دوران وفد کو یہاں منعقد کی جانے والی علمی و ثقافتی تقریبات، سیمینارز،ورکشاپس اور کورسز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔ وفد نے خواتین کو فراہم کی جانے والی خدمات پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔

آخر میں وفد میں شامل ایک خاتون نے کہا : خواتین کے لئے ایسے ثقافتی مراکز کا قیام متاثر کن ہے۔ یہاں ورکنگ میکانزم بہت منظم ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: