آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئے خصوصی کورس کے دوسرے مرحلے کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ پائیدار ترقی نے شعبہ مذہبی امور سے وابستہ آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئے خصوصی کورس کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا ہے جس کا مقصد رضاکاروں میں ثقافتی امور کو فروغ دینا ہے۔

مذکورہ یونٹ کے سربراہ حسن الاعراجی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "اس کورس کے دوسرے مرحلے میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے (60) رضاکاروں نے شرکت کی۔ رضاکاروں کی تربیت کے لئے ورکشاپس کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا گیا تھا اور ہر شفٹ میں (30) رضاکارشریک ہوئے۔

ورکشاپ کے انسٹرکٹر علی الشماری نے بتایا کہ ان ورکشاپس میں اہم موضوعات پر لیکچرز شامل تھے جن میں ( بات چیت کا ہنراور اہمیت) بھی شامل تھا ۔
(وقت کی تنظیم اور ترجیحات) ورکشاپ کے ٹرینر ڈاکٹرأحمد دخل الجباسي نے مزید کہا: "اس ورکشاپ میں متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا تھا، جن میں وقت کی تنظیم کی اہمیت اور ترجیحات ، وقت کی تنظیم میں مسائل ، روزانہ کی ذمہ داریوں کی فہرست اور حکمت عملی اور ہفتہ وار پروگرام کی حکمت عملی شامل تھے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اربعین ، عاشورہ ، شعبانیہ ، عرفہ ، شب جمعہ اور دیگر مناسبات کے دوران یونٹ کے اہلکاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مدد کے لئے رضاکاروں کی خدمات حاصلکی جاتی ہے ، اور یہ کورسز رضاکاروں کے کام کو بہتر اور منظم انداز میں سر انجام دینے کے لئے ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: