مابین الحرمین ڈویژن کےعملے نے صاحب الزمان اسٹریٹ میں بجلی کے ٹراسفارمرز کی منتقلی اور تنظیم کا کام شروع کر دیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کےٹیکنیکل سٹاف نے صاحب الزمان (عجّل الله فرجه) اسٹریٹ میں موجود بجلی کے ٹراسفارمرز کو نئی جگہوں پر منتقل کرنے اور انھیں منظم کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ اقدام ان ترقیاتی اقدامات کا تسلسل ہیں جو کربلا کے مقامات مقدسہ کے اطراف ملحقہ سڑکوں اور گلیوں کی توسیع،ترقی و بحالی کے لئے کئے جا رہے ہیں اور صاحب الزمان اسٹریٹ حرمین کی طرف جانے والی اہم گلی ہے۔

مذکورہ ڈویژن میں مینٹیننس یونٹ کے سربراہ علاء حمزہ سلمان الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے نے کہا: بجلی کے ٹراسفارمرز کونئی جگہوں پر منتقل کرنے اور انھیں منظم کرنے کے اقدامات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کی ہدایات کے مطابق اور کربلا الیکٹرک سٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے شروع کئے گئے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان اقدامات میں ٹراسفارمرز کو مناسب جگہوں پر منتقل اور اور منظم کرنے کےعلاوہ ان کو رکھنے کے لئے پرانے باکسز کو نہایت خوبصورت ڈیزائن کے نئے باکسزسے بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا: "سب سے پہلے ٹراسفارمرز کومنتقل کرنے کے لئے ایسی جگہیں منتخب کیں گئیں جن سے زائرین ککی نقل و حرکت میں کوئی رکاوٹ نہ ہو اور پھر نئے ڈیزائن والے لوہاے کے باکس بنائے گئے اور آخر میں بجلی کے ٹراسفارمرز وہاں منتقل کردیئے گئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: