2020 میں 19،737 ملکی و غیر ملکی افراد نے فیملی کلچر سنٹر کی خدمات سے مستفید ہوئے۔

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ فیملی کلچرل سنٹر نے اعلان کیا کہ 2020 میں مرکز کی خدمات سے 19،737 ملکی و غیر ملکی افراد نے استفادہ کیا۔

ان خدمات میں ثقافتی، علمی، رہنمائی و تعلیمی خدمات کے ساتھ ساتھ خاندانی اور سماجی مشاورت بھی شامل ہیں۔

مرکز کی ڈائریکٹر عاصمہ ابراہیم نے الکفیل نیٹ ورک کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ، "2020 کورونا وائرس کی وجہ سے ایک خاص سال تھا اورمرکز نے اپنی معاشرتی ذمہ داریوں کی نبھانےکے لئے آن لائن سرگرمیاں منعقد کیں۔" فیملی کلچر سنٹرنے خواتین میں ثقافتی اور فکری امور کے فروغ کے لئے پروگرامز کے انعقاد کے علاوہ خواتین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات اور خاندانی مسائل کے حل بھی فراہم کیے۔ مرکز نے تمام پروگرامز اور سرگرمیوں کی نگرانی و پیروی کے لئے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن منعقد کئے جانے والے پروگراموں میں مقابلہ جات ، مذہبی تقاریب ، ادبی اور ثقافتی پروگرام ، آرٹ مقابلے، خاندانی اور سماجی مشاورت اور تربیت اور رہنمائی کے لئے خصوصی ورکشاپس شامل تھیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: