علمی وفد ذی قار یونیورسٹی: روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے منصوبے ترقی،جدت اور مہارت کے مظہر اور ملک وقوم کی خدمت کے لئے ہیں

ذی قار یونیورسٹی سے وابستہ خواتین اساتذہ پر مشتمل وفد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے منصوبے اس کے مختلف شعبوں میں ترقی،جدت اور مہارت کے مظہرہیں۔ یہ سب (فکری - شہری - صنعتی - اور زرعی) منصوبے ملک وقوم کی خدمت کرتے ہیں اور فخر اور امید کا ایک ذریعہ ہیں۔

وفد نے کلچرل فورم فارعراقی یونیورسٹیز پروفیسرز کے پروگرام کے تحت روضہ مبارک حضرت امام حسین(علیہ السلام) اور حضرت عباس(علیہ السلام) کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں کا دورہ بھی کیا۔ ان دوروں کا انعقاد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے کیا جاتا ہے۔

اس کلچرل فورم کے نگران پروفیسر محمد الحمددانی نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "یہ پروگرام تین دن تک جاری رہا اور وفد کوالکفیل یوتھ پروجیکٹ جیسے تعلیمی منصوبوں سمیت روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے زیر انتظام مختلف منصوبوں کا تعارف اور تفصیلات پیش کی گئیں۔ وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اورحضرت عباس علیہ السلام کی زیارت اور ان کے عجائب گھروں کا دورہ بھی کیا گیا۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس پروگرام میں تین لیکچرز بھی پیش کئے گئے۔ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ اطلاعات کے پروفیسر جسام السعیدی نے (قومی شناخت اور اسے مزید بلند اور معتبر بنانے کا طریقہ) ، پائیدار ترقی کے شعبے سے وابستہ پروفیسر علی الشمری نے(اسٹریٹجک پلاننگ اور اہداف کی تیاری) پر لیکچر دیا جبکہ اختتامی لیکچر مذہبی امور کے شعبہ کے شیخ داخل النوری نے طلباء تک علمی مواد کی فراہمی میں علمی قابلیت ، مہارت اور دیانت کی اہمیت پر دیا ۔ "

انھوں نے مزید کہا: "وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے متعدد منصوبوں جن میں خیرالجود کمپنی برائے جدید زرعی و صنعتی ٹیکنالوجی العمید یونیورسٹی، خیرات ابا الفضل العباس علیہ السلام فارمز اور صدیقہ الطاہرہ مرکزشامل ہیں، کا بھی دورہ کیا۔

اس پروگرام کے اختتام پر وفد نے مدينة سيّد الأوصياء(عليه السلام) جس کا تعلق روضہ مبارک امام حسین (علیہ السلام) سے ہے، اورالعفاف شاپنگ سینٹر بھی دیکھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: