کنڈرگارٹن "احباب الکفیل" نے تمام ضروری انتظامات کرنے کے بعد بچوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن کنڈرگارٹن "احباب الکفیل" نے کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے کئی مہینوں کے وقفے کے بعد بچوں کو قرآن پاک سیکھانے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہےاور بچوں اور اساتذہ کی صحت وسلامتی کو یقینی بنانے کے لئے تمام حفاظتی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

کنڈرگارٹن کی سربراہ آمنة المنصوري نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ کنڈرگارٹن نے ان غیر معمولی حالات میں تمام ضروری انتظامات کرنے کے بعد بچوں کے لئے اپنے دروازے کھول دیئے ہیں اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ٹریننگ اور پلے ہال میں تمام ضروری آلات ، جراثیم کش مواد ، فیس ماسک اور شیلڈز اور دیگر ضروری اشیاء موجود ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ کنڈرگارٹن بچوں کو ہنر سکھانے اور قرآن کریم کے 30 ویں حصے کو حفظ کرنے کے لئے جدید ترین تربیتی پروگراموں پر انحصار کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: