روضہ مبارک حضرت عباس کے نمائندہ وفد نے 13ویں الزہرہ (عیہھا السلام ) فیسٹیول میں شرکت کی تاکہ خطبہ فدک اور امام سجاد علیہ السلام کی دعاء مكارم الأخلاق حفظ کرنے کے مقابلہ کے فاتحین اور شرکاء میں انعامات و تحائف تقسیم کئے جا سکیں۔
اس فیسٹیول کا انعقاد قمر بنی ہاشم (ع) کلچرل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے حضرت فاطمہ زہرا (س) کے جشن ولادت کی پر مسرت مناسبت سے بصرہ گورنریٹ میں کیا گیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ مذہبی امور کے جناب عدنان الموسوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حضرت زہرا (علیہا السلام) پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مختصر زندگی کے باوجود وہ اعلی ترین صفات اور خوبیوں کا مجسم پیکر تھیں، اور ہمیں انہیں اپنا رول ماڈل بنانا چاہئے۔"
تقریب کا آغاز قاری حیدر الموسوی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور اس کے بعد اہم فکری و سماجی شخصیات نے تقریب سے خطاب کیا۔
اس کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس کے معاون سیکریٹری جنرل سید میثم الزیدی کی موجودگی میں مقابلے کے حتمی نتائج کا اعلان کرنے کے لئے پہلے دس فاتحین کے انتخاب کے لئے قرعہ اندازی کی گئی۔
تقریب کے اختتام پر مقابلے کے فاتحین اور تمام (540) شرکاء کو اعزازی اسناد اور تحائف پیش کئے گئے۔