روضہ مبارک حضرت عباس (ع)کو دھونے اور معطر کرنے کے بعد بیش قیمت نئے قالین بچھائےگئے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے کیئر ڈیپارٹمنٹ نے اپنے مرتب کردہ پروگرام کے مطابق حضرت فاطمہ الزہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت کی پرمسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کو دھونے اور معطر کرنے کے بعد بیش قیمت نئے قالین بچھائے ہیں۔

کیئر ڈیپارٹمنٹ کےسربراہ الحاج نزار غني خليل: نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا : "یہ کام زائرین کی تعداد میں کمی کے بعد کل رات انجام دیئے گئےتھے۔ ہمارے ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تمام حصوں جن میں صحن مبارک، کوریڈورز، ہالز، ضریح مبارک اور اس سے منسلک ہال شامل ہیں کو دھونے اور صاف کرنے کے بعد انھیں نہائت خاص اور عرب کی بہترین اور قیمتی خوشبوعات سے معطر بھی کیا ہے۔ بعض خوشبوئات کو دھونے کے پانی میں ڈال کر استعمال کیا گیا ہے۔ جبکہ بعض خوشبوعات سے اسپرے کیا گیا ہے۔ کچھ خوشبوعات سپرے کنٹینرز میں ڈالی گئی ہیں۔ یہ روضہ مبارک کو مسلسل معطر کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: " دھلائی اور صفائی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر اور ضریح مبارک سے ملحقہ کوریڈورز میں ہاتھ سے بنے نفیس قالین بھی بچھا گئے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: