حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی گلابوں اور درختوں سے آرائش

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی ولادت باسعادت کی پر مسرت مناسبت پر روضہ مبارک امام الحسین علیہ السلام اور حضرت ابا الفضل العباس علیہ السلام کو بڑے پیمانے پر سجایا گیا ہے۔

روضہ مبارک عباس حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ سروسز افیئر کے الکفیل نرسری گروپ نے حرم مطہر کو اس پُرمسرت موقع کی مناسبت سے سجانے کے لیے آرائشی درختوں کے علاوہ ہزاروں قدرتی پھولوں کو استعمال کیا ہے۔ روضہ مبارک میں جہاں بھی نظر پڑتی ہے وہاں قدرتی پھولوں کے گلدستے جشن ولادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کی مبارک باد دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
اس یوم سعید کی عظمت کی ترجمانی کرنے کے لئے ما بین الحرمین قرآن مجید کی آیات اور اہل بیت علیہم السلام کی روایات پر مشتمل خوبصورت بینرز بھی لٹکے ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ جشن ولادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (سلام الله عليها) کے بابرکت موقع پر روضہ مبارک عباس حضرت عباس علیہ السلام کی دیواروں اور ستونوں کو گلابوں اور رنگین سکارفوں اور رنگ برنگے برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: