قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے(فاطمة الزهراء -عليها السلام- بهجة النبوّة) کے عنوان سے منعقد کردہ تحریری مقابلے کے نتائج اور فاتحین کے ناموں کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی وانسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے (20 جمادی الثانی) بمطابق 6 فروری 2010 کو جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا (علیھا السلام) کی پر مسرت مناسبت پر(فاطمة الزهراء -عليها السلام- بهجة النبوّة) کے عنوان سے منعقد کردہ تحریری مقابلے کے نتائج اور فاتحین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

یہ مقابلہ سید محمد علی الحلو (رحمه الله) کی لکھی ہوئی کتاب (مشاهدات الملأ الأعلى شرح حديث الكساء) کے خلاصہ لکھنے پر مرکوزتھا، اوربہترین خلاصے کے انتخاب کے لئے ماہرین پر مشتمل ایک خصوصی کمیٹی مرتب کی گئی تھی ۔

مقابلہ جیتنے والی فاتحین یہ ہیں:

پہلی پوزیشن: فاطمہ صلح مہدی / کربلا۔

دوسری پوزیشن: فاطمہ علاء الد /ین / کرکوک ، اور معافی اودھ لزیم / بصرہ۔

تیسری پوزیشن: مریم کاظم کریم / بصرہ۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: