سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء (علیھا السلام)کے جشن ولادت کے ضمن میں شعبہ بین الحرمین کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد

سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء (علیھا السلام) کے جشن ولادت باسعادت کی تقریبات کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ بین الحرمین کی جانب سے محفل مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف شعراء کرام ، ردود اور مومنین اور زائرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی او رسیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ الزہراء (علیھا السلام) اور اہلیبت(علیہم السلام) کےحضور اپنی محبت اور مودت کا اظہار کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مذکورہ محکمے کے سربراہ سید نافع الموسوی نے الکفیل نیٹ ورک سےاس محفل مشاعرہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا : "یہ محفل مشاعرہ سالانہ جشن ولادت حضرت فاطمہ الزہراء (علیھا السلام) کے ضمن میں روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ بین الحرمین کی جانب سے منعقد کی جاتی ہے۔ ہمارے شعبے کی جانب سے تمام آئمہ اطہار اور اہل بیت (علیہم السلام) کی ولادت باسعادت اور شہادت کی مناسبات پر تقریبات اور مجالس عزاء کا انعقاد کیا جاتا ہے"
انہوں نے مزید کہا ، "ہمارا شعبہ اہل بیت (ع) کے واقعات کو شعری محفلوں یا آرٹ کی نمائشوں کے ذریعے زندہ کرنے کا خواہاں ہے۔ اور یہ سرگرمیاں ہمارے سالانہ ثقافتی نصاب کا ایک اہم حصہ بن چکی ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: