الزهراء(عليها السلام) کلچرل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ کتاب میلے میں ام البنین وویمن لائبریری کی بھرپور شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ ام البنین وویمن لائبریری سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (عليها السلام) کے جشن ولادت کی مناسسبت پر منعقد کردہ تقریبات اور سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔

ام البنین وویمن لائبریری نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام سے وابستہ الزہرا (عليها السلام) یونیورسٹی کے زیر اہتمام الزهراء(عليها السلام) کلچرل فورم کے ضمن میں منعقد کردہ کتابی نمائش میں بھرپور شرکت کی۔ اس کتابی نمائش کا انعقاد الزہرا (عليها السلام) یونیورسٹی کی جانب سے جشن ولادت سیدۃ النساء العالمین حضرت فاطمہ زہراء (عليها السلام) پر مسرت موقع پر مرکزی ہال میں کیا گیا تھا۔

ام البنین وویمن لائبریری کی انچارج محترمہ اسماء رعد العبادی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی شرعی شيخ عبد المهدي الكربلائي (دام عزّه) نے اس نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش دو دن تک جاری رہی جس میں بہت سارے مراکز اور اداروں نے نے شرکت کرتے ہوئے اپنی مطبوعات کو پیش کیا۔ ہمیں امید ہے کہ ام البنین وویمن لائبریری کی اس نمائش میں شرکت سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پیغام اور اہداف کے فکری پہلو کو اجاگرکرنےمیں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا: نمائش میں ہمارا بک سٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز رہا اور انھوں نے ہماری اس شرکت کا خیرمقدم کیا ۔ ہماری لائبریری کتاب میلوں میں منظم شرکت کرنے کے علاوہ شعبہ فکرو ثقافت کے بہت سارے ثقافتی پروگراموں کا ایک لازمی حصہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: