حضرت فاطمہ زہرا (عليها السلام) کے جشن ولادت کے پرمسرت موقع پرشعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ نئے اسکول کا افتتاح

آج بروز جمعرات (21 جمادی الثانی ، 1442 ھ) بمطابق(4 فروری 2021) کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےشعبہ تربیت و اعلی تعلیم سے وابستہ ایک نئے اسکول کا افتتاح کیا گیا۔

الکفیل نیٹ ورک کے مطابق اس نئے اسکول کا افتتاح کربلا گورنریٹ کے نواحی شہر الحسینیہ میں حضرت فاطمہ زہرا (عليها السلام) کی ولادت باسعادت کے پرمسرت موقع پر کیا گیا اور یہ اسکول العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کا حصہ ہے۔ اس اسکول کے قیام سے ملک میں معیاری تعلیمی اداروں میں اضافے کے ساتھ طلباء کی بڑی تعداد کو ایڈجسٹ کرنے میں مدد ملے گی اور بہترین نتائج کے حصول کے لئے طلباء کو مثالی تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔

نئے اسکول کی افتتاحی تقریب میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد صافی ، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر ڈاکٹر عباس راشد موسوی اور شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ احمد صبیح الکعبی نے شرکت کی۔

شعبہ تربیت و اعلی تعلیم کے سربراہ نے اسکول کی افتتاحی تقریب میں بتایا: "یہ اسکول (2600) مربع میٹر رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے۔ جدید ترین تعمیری و تعلیمی سہولیات سے آراستہ یہ عمارت 24 کلاس رومز، چار جدید لیبارٹریز،ڈائننگ ہال، نمازکے لئے ایک ہال اور(550) مربع میٹر کے وسیع سبزہ زار پر مشتمل ہے۔ "

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا شعبہ تربیت اور اعلی تعلیم کربلا کے تمام علاقوں اور خاص طور پر مضافاتی علاقوں میں معیاری اور جدید تعلیمی ادارے قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: