قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے(الأخلاقُ الأسريَّةُ للسيِّدةِ فاطمةَ الزَّهراءِ - عليها السَّلامُ- في حديثِ الكِساء) کے عنوان سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین کی جانب سے(الأخلاقُ الأسريَّةُ للسيِّدةِ فاطمةَ الزَّهراءِ - عليها السَّلامُ- في حديثِ الكِساء) کے عنوان سے ایک آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس آن لائن سیمینار میں فیکلٹی آف ایجوکیشنل سائنسز/کوفہ یونیورسٹی میں شعبہ تعلیمات اسلامی اور قرآنی کی سربراہ ڈاکٹركواكبُ الفاضلي نے خصوصی شرکت کی۔

اس سیمینار کا اہتمام حضرت فاطمہ الزہراء (عليها السلام) کے جشن ولادت کےموقع پر کیا گیا تھا تاکہ سیدۃ النساء العلمین حضرت فاطمہ الزہراء (عليها السلام) کی حیات طیبہ اور تعلیمات کواجاگر کیا جا سکے۔

قرآن مرکز کی سربراہ محترمہ منار الجبوری نے کہا: "یہ سیمینار حضرت فاطمہ الزہرا (عليها السلام) کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد کیا گیا کیونکہ آپ کی زندگی اور سیرت ایک بہترین نمونہ عمل ہے جو معاشرے اور خاندان کو محبت، قربانی اور امن کی اقدار سے روشن کرتا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا: "اس سیمینار میں حضرت زہرا (عليها السلام) کی زندگی کے ایک اہم پہلو یعنی آپ کی گھریلو زندگی اورخاندان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آپ کی زندگی اور طرز عمل ہمارے لئے ایک بہترین اور واضح مثال ہے کہ جس پر عمل کیا جائے تو اسلامی خاندان کی زندگی ایک نور کی طرح روشن ہوجاتی ہے۔ ایک مسلمان عورت کے لئے اپنی ذمہ داریوں جیسے شادی، بچوں کی تعلیم و تربیت اور گھر کی دیکھ بھال وغیرہ کو پورا کرنے کے لئے حضرت زہرا (عليها السلام) کی زندگی ایک ایسا روشن وسیلہ ہے جو خاندانی زندگی میں سکون، عافیت ، کامیابی اور خوشیوں کا ضامن ہے۔"

اس آن لائن سیمینار میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور انھوں نے اس نوعیت کے ڈسکشن سیشنز کے انعقاد کا بھرپورخیرمقدم کیا۔ سیمینار کے دوسرے حصے میں ڈاکٹر کواکب الفاضلی نے خواتین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: