الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے نامکمل مقعد کی بیماری میں مبتلا 10 ماہ کی بچی کےعلاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے پیدائشی طور پر نامکمل مقعد کی بیماری میں مبتلا 10 ماہ کی بچی کے علاج میں کامیابی حاصل کی ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں ماہر امراض اطفال ڈاکٹرسرمد الربيعي نے کہا: "ہماری طبی ٹیم نے 10 ماہ کی بچی کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ پیدائشی طور پر نامکمل مقعد کا شکارتھی۔ یہ آپریشن ایک ہی مرحلے میں مکمل کیا گیا، بچی کی حالت طبی لحاظ سے مستحکم ہے اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہے۔ "
انھوں نے مزید کہا: "جدید ترین طریقہ علاج وآلات اور مشینیں اور جدید ترین ٹیکنالوجی اور آلات سے لیس جدید آپریٹنگ ہالز الکفیل ہسپتال کی پہچان ہیں۔ یہ جدید ترین آپریشن تھیٹرز ڈاکٹروں کو مشکل اور پیچیدہ آپریشن کرنے کی ترغیب دینے میں میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جو اس سے پہلے عراق میں ممکن نہیں تھا۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: