مابین الحرمین کھجور کے درختوں کی مون سون کٹائی اور صفائی مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن سے وابستہ شجرکاری و تزئین یونٹ نے مابین الحرمین سرسبز و شاداب حصوں میں موجود کھجور کے درختوں کی نشوونما، خوبصورتی، صحت اور پھلوں کے معیار کو برقرار رکھنے کے لئے ان درختوں کی فالتوشاخوں اور حصوں کی مون سون کٹائی اور صفائی کا آغاز کر دیا ہے۔

یونٹ کے سربراہ حاتم عبد الکریم نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کٹائی کا یہ عمل جسے (ٹریکنگ) کہا جاتا ہے، ایک انتہائی اہم کام ہے جو یونٹ اپنے عملے کے ذریعہ اس شعبے میں تجربہ کار رضاکاروں کی مدد سے انجام دیتا ہے۔ اس مہم کے دوران کھجور کے درختوں میں خشک حصوں، ریشوں اور پرندوں کے گھونسلوں، دھول، مٹی اور گردوغبار کو ہٹایا جاتا ہے کیونکہ یہ تمام عوامل افزائش کے موسم میں درخت کی نشوونما کو متاثرکرتے ہیں۔ درختوں کی کٹائی اور صفائی سے سورج کی روشنی کو جذب کرنے اور پھلوں کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ پھل کے تیار ہونے کے عمل یعنی پکنے کو تیز کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مذکورہ یونٹ کا عملہ سارا سال درختوں اور پودوں کی دیکھ بھال، ان کی کٹائی، صفائی، انھیں کھاد ڈالنے اورموسمی اور آرائشی پودے لگانے اور پھل حاصل کرنے میں مصروف رہتا ہے۔
مذکورہ یونٹ نے ان سرسبز حصوں اور درختوں کی دیکھ بھال کے لئے آب پاشی، کھاد اور ترقی و منصوبہ بندی کے اپنے نظام تیار کئے ہیں۔ یونٹ محکمہ زراعت کی مشاورت سے کیڑوں پر قابو پانے کے لئے بہترین قسم کی ماحول دوست کیڑے مار ادویہ استعمال کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں مقدس مقامات کے درمیانی صحن میں کھجور کے درختوں کی تعداد 56 ہے جو امام حسین علیہ السلام کی عمر مبارک کی نمائندگی کرتی ہے۔ کھجور کے یہ درخت چار سمتوں میں واقع ہیں اور ہر سمت میں کھجور کے 14 درخت لگائے گئے ہیں جو چہاردہ معصومین علیہم السلام کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا کل رقبہ 150 مربع میٹر تک ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: