قرآن انسٹی ٹیوٹ لندن برانچ برطانیہ میں قرآنی سرگرمیوں کے براہ راست انعقاد کا اختتام

عالمی وبائی مرض کورونا اور برطانیہ میں مسلم کمیونٹی کے ساتھ براہ راست رابطے میں دشواری کی وجہ سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے قرآن انسٹی ٹیوٹ لندن برانچ میں قرآنی سرگرمیوں کے براہ راست انعقاد کےخاتمے کا اعلان کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ لندن برانچ گذشتہ پانچ سالوں سے برطانیہ کےمختلف شہروں برمنگھم ، مانچسٹر ، لیڈز ، لیورپول ، ہل میں مختلف قرآنی سرگرمیوں کے انعقاد جس میں مرد و خواتین کے لیکچرز اور تعلیمی کورسسز شامل ہیں،کے ذریعے مسلم کمیونٹی کو مسلسل خدمات دینے کے بعد مذکورہ بالا وجوہات کی بناء پر اپنی خدمات کو جاری نہیں رکھ سکتی ہے۔ لیکن وہ تمام لوگ جو قرآن انسٹی ٹیوٹ کی خدمات سے استفادہ کرنا جاہتے ہیں کربلا مقدسہ میں واقع قرآن مجید انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ آن لائن رابطے کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیوں اور کورسز میں شرکت کر سکتے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا جنرل سیکریٹریٹ نے ان تمام اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کرتا ہے جنھوں نے برطانیہ میں قرآن انسٹی ٹیوٹ کو تعاون فراہم کیا اور ان عظیم خدمات میں حصہ لیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: