مصر کے اخبار روز نامہ الزمان میں دارالرسول الاعظم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایک خصوصی رپورٹ کی اشاعت

مصر کے اخبار روز نامہ الزمان نے حال ہی میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ ریسرچ سینٹر دارالرسول الاعظم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔

دارالرسول الاعظم(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سربراہ عادل نذیر بیری نے اخبار کے ثقافتی سیکشن کے سربراہ احلام الحسن کے ساتھ ایک انٹرنیٹ کال میں مرکز کی سرگرمیوں ، اہداف اور فرائض کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: "دار الرسول الاعظم (ص) اسلام کے مختلف مکاتب فکر کو قریب لانے ، غیر مسلم دنیا میں کےاسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی درست شبیہہ پیش کرنے اور مرکز کے سب سے بڑے منصوبے ("سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کریم کی روشنی میں)"کو علمی بنیادوں پر شروع کرنے کے لئے قائم کیا گیا تھا۔
یہ مرکز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت کو متعارف کرانے اور ان سے متعلق ہر چیز کو دستاویزی اور ڈیجیٹلی محفوظ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق یہ مرکز (مُلتقى السيرة) کے عنوان سے ایک ریسرچ فورم کا انعقاد کرتا ہے اور اس کے ریسرچ اینڈ ڈسکشن سیشنز میں علمی و فکری شخصیات کی میزبانی کرتا ہے، جس کا مقصد نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت طیبہ کا جائزہ لینا ہے اور اس کے علاوہ اس موضوع پر مقالات اور اختتامات کی اشاعت بھی ہے۔

انہوں نے کورونا وائرس پھیلنے کے دوران مرکز کی سرگرمیوں کے بارے میں بھی بات کی اور کہا: "دار الرسول اعظم نے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے علمی کانفرنسز اور سیمینارز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جن سے محققین اور ماہرین کے مابین علمی روابط قائم کرنے میں مدد ملی ۔"

انہوں نے کہا: مرکز کے ذریعہ ایک رسالہ (نبيُّنا) کے عنوان سے شائع کیا جائے گا۔ یہ علمی جریدہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سیرت اور ادب سے متعلق ایک دو سالہ علمی جریدہ ہےجو تحقیق کو تین زبانوں میں شائع کرے گا، جس کا پہلا شمارہ جلد شائع کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اس مرکز نے (معجم مخطوطات السيرة النبويّة الشريفة) کےعنوان سے ایک اور اہم منصوبہ شروع کیا ہے کس کا مقصد حضور اکرم (ص) کی حیات مبارکہ اسے متعلق نسخوں اور موضوعات کو جمع کرنا ہے۔

آخر میں مرکز کے سربراہ نے کہا: "ہم ان تمام محققین کا خیرمقدم کرتے ہیں جو روزناموں یا ملاقاتوں کے ذریعہ ہم سے رابطہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: