مدرسة فاطمة بنت أسد (عليها السلام) القرآنيّة میں علوم القرآن کورس میں داخلہ کے پہلے مرحلے کے آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل دینی مدارس برائے خواتین کی سے وابستہ مدرسہ فاطمہ بنت اسد برائے علوم القرآن نے تعلیمی سال 1442 ھ میں علوم القرآن کورس میں داخلہ کے پہلے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا۔

مدارس الکفیل الدینیہ برائے خواتین کی انچارج بشرى الكناني نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مدرسہ میں مطالعہ کی مدت چھ سال ہے۔ پہلے چار سال تعارفی ہیں اور دو سال علوم قرآنی کے لئے وقف ہیں، اس دوران ہر مرحلے میں اسلامی و قرآنی علوم میں ماہر وتجربہ کار خواتین اساتذہ کی نگرانی میں خصوصی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "مدرسےمیں تعلیم حاصل کرنے کے دوران متعدد مضامین نصاب میں شامل ہیں ، جن میں تلاوت کلام پاک ، اصول ، تجوید ، قرآنی علوم ، تفسیر ، خطابت اور فقہ و عقائد شامل ہیں۔"

انھوں نے کہا کہ داخلے کی خواہشمند طالبات رجسٹریشن کے لئے ہفتے کے تمام دن - جمعہ کے علاوہ ، صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک کربلا میں واقع الصدیقہ الطاہرہ (عليها السلام) سنٹر کی عمارت میں واقع مدرسہ میں شناختی کارڈ یا قومی کارڈ کی ایک کاپی اور دو ذاتی تصاویر کے ہمراہ تشریف لائیں۔مزید معلومات کے لئے ان نمرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
(07602338401 - 07732633510)

انھوں نے اپنی بات کے اختتام پر کہا کہ عام حالات یہ اس کورس کے لئےمدرسے میں باقاعدہ کلاسزلی جاتیں تھیں جن میں طالبات حاضری لازمی تھی، لیکن کورونا وبائی بیماری کےباعث اب یہ کورس آن لائن اور الیکٹرانک سافٹ ویر کے ذریعہ ہوگا اور یہ صرف کربلا گورنریٹ کی خواتین کے لئے ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: