روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مرکزی واٹر اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں 12،000 لیٹر فی گھنٹہ کا اضافہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے انجینئرنگ پراجیکٹس ڈیپارٹمنٹ کے واٹر ڈویژن کے عملے نے پینے کے پانی کی اضافی مقدار کی فراہمی کے لئے مرکزی واٹر اسٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں 12،000 لیٹر فی گھنٹہ کا اضافہ کیا ہے۔ واٹر اسٹیشن اس اضافی پانی سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے زائرین، حرم مطہر کے سروس سینٹرز اور گردونواح کے رہائشیوں کی ضروریات پوری کرنے کےعلاوہ کسی بھی اسٹیشن میں خرابی یا خلل کی صورت کی میں دوسرے واٹر سٹیشنز کو پانی کی فراہمی یقینی بنائے گا۔ اس اضافے کے ساتھ ، اسٹیشن کی مجموعی پیداواری صلاحیت (46) ہزار لیٹر / گھنٹہ تک پہنچ چکی ہے۔

واٹر ڈویژن کے سربراہ انجینئر باسم الہاشمی نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: "ہمارے ڈویژن میں آپریٹنگ یونٹ کے اہلکاروں نے زائرین کی خدمت کے لئے ایک اضافی آر او ڈی سیلینیش پلانٹ لگایا کیا ہے جسکی پیداواری صلاحیت 12،000 لیٹر فی گھنٹہ ہےتاکہ مرکزی سٹیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکے۔یہ مرکزی واٹر سٹیشن کربلا کے دونوں مقامات مقدسہ اور ان سے وابستہ سروسز سائٹس اورحرمین الشریفین کے آس پاس کے رہائشی علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لئے مختص ہے۔

انہوں نے کہا: "پلانٹ میں پیدا ہونے والا پانی کوالٹی کنٹرول اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ پانی کے معیار اور حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: