مرغی کےکےگوشت کی تیاری اور پروسیسنگ کے لئے کربلا سلاٹر ہاؤس نے اپنی پروڈکشن لائنز اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، بحالی اور جدید کاری سے متعلق تمام کاموں کی تکمیل کے بعد کام شروع کر دیا ہے۔
یہ پولٹری سلاٹر ہاؤس گذشتہ سترہ سال سے بند پڑا تھا اور روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کربلا میں اس اہم قومی صنعتی اور سہولت کی بحالی کے لئے مذکورہ بالا اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ قومی معیشت کے استحکام اور مقامی مصنوعات کے فروغ میں معاونت فراہم کی جا سکے۔
ٹرائل آپریشنل اسٹارٹ کے بعد سلاٹر ہاؤس نےاپنی پیداواری صلاحیت (5000) مرغی فی گھنٹہ کے مطابق باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے اور مستقبل یہ صلاحیت دوگنی کر دی جائے گی۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقر نے ایک وفد جس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے کچھ ممبران اور کئی محکموں کے سربراہان شامل تھے، کے ہمراہ سلاٹر ہاؤس کا دورہ کیا ، تاکہ مصنوعات اور اس کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جا سکے۔
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سیکریٹری جنرل انجینئر محمد الاشیقر نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے اہداف میں اہم ہدف ہر ایک کی مدد کرنا ہے اور قومی پیداوار اور اس کے مقامی وسائل کی حمایت ہمارے اہم منصوبوں میں شامل ہے اور یہ سلاٹر ہاؤس ان منصوبوں میں سے ایک ہے۔ ہمارے عملے نے اس مذبح خانہ کی بحالی کا کام شروع کیا جو پچھلی صدی کی اسی دہائی کے شروع میں قائم ہوا تھا اور 2003 کے بعد بند ہو گیا تھا اور عدم دلچسپی اور مناسسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث اس کی پیداواری لائنیں ناکارہ اور تباہ ہوگئیں تھیں۔ آج خدائے تعالٰی کے فضل و کرم سے اس کو قومی پیداوار کو سپورٹ کرنے اور ماضی کی نسبت دوگنا پیداواری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کے ساتھ دوبارہ شروع کیا گیا ہے جس سے روزگار کے کئی دیگر مواقع پیدا ہوں گے جیسے۔ مزدور قوت کو ملازمت دینا اور پولٹری مالکان اور چارہ فارموں کے مالکان کو اپنی پیداوار کو دوگنا کرنے کی ترغیب دینا ، یہ سبھی مقامی مصنوعات کے فروغ کا سبب بنے گے۔ "
اس موقع پراللواء انٹرنیشنل کمپنی جس نے اس سلاٹر ہاوس کی بحالی اور پیداوار کی نگرانی کی ہے، کے منیجنگ ڈائریکٹر انجینئرعادل مالك المعمار نے کہا: "اس منصوبے پر کام تقریبا ڈیڑھ سال جاری رہا اور اس میں سلاٹر ہاؤس کی پروڈکشن لائنز کی بحالی ، جدید ترین ماحول دوست طریقہ کار اور ٹیکنالوجیوں کا استعمال کرتے ہوئے اس کی دوبارہ ترقی اور جدید کاری کے ساتھ ساتھ سلاٹر ہاؤس کے لئے مربوط انفراسٹرکچر جس میں پانی صاف کرنے اور اسٹوریج کے لئے اسٹیشنز کی تعمیر، بجلی، سیوریج ، کیمرہ ، الارم ، آگ اور دیگر نظام شامل ہیں، قائم کیا ہے۔ ان سب نے اس سلاٹر ہاؤس کو جدید اور اعلی درجے کی پروڈکشن لائنز کے ساتھ (5000) مرغی فی گھنٹہ کی ا پیداواری صلاحیت حاصل کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ "
ذبح کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے محکمہ مذہبی امور کے سربراہ شیخ صلاح الخفاجی نے تصدیق کی: "ذبح اسلامی قانون کے مطابق اور الکفیل اسلامی کفالت مرکزکے عملے کی نگرانی میں کیا جاتا ہے۔ الکفیل اسلامی کفالت مرکزمحکمہ مذہبی امورسے وابستہ ہے اور اس شعبے میں دس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتا ہے ، کیونکہ ہمارے پاس اس شعبے میں ایک ماہر کیڈر موجود ہے۔ "
یہ بات قابل ذکر ہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ نور الکفیل کمپنی نے کربلا سلاٹر ہاوس کی بحالی اور اسے چلانے کے لئے کربلا کمپنی کے ساتھ گوشت اور مرغی کی تیاری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ قدم ملک میں معاشی شعبے کو آگے بڑھانے اور عراقی مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی فراہمی کے لئے اٹھایا گیا ہے۔
پولٹری کےگوشت کی تیاری اور پروسیسنگ کے لئے یہ سلاٹر ہاوس(کربلا - بابل) روڈ پرالابراہیمیہ علاقے میں واقع ہے ۔