روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نجف کی جانب سے کربلا کے داخلی راستے کو صاف کرنے کے لئے ایک وسیع مہم

روضہ مبارک حضرت عباس کے سروسز ڈیپارٹمنٹ نے نجف کی جانب سے کربلا کے داخلی راستے کو صاف کرنے کے لئے ایک وسیع مہم چلائی۔
یہ صفائی مہم گذشتہ مہمات کا تسلسل ہے جو بابل اور بغداد سے کربلا کے داخلی راستوں اور گورنریٹ سے متصل گرین بیلٹ کو صاف کرنے کے لئےکربلا گورنریٹ کے میونسپل عملے کی مدد کے لئے انجام دی گئی تھیں۔ا
سروسز ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ محمد حربی نے الکفیل نیٹ ورک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "یہ مہم اس گذشتہ صفائی مہمات کا تسلسل ہے جو کہ کربلا گورنریٹ کے میونسپل عملے کی مدد کے لئے انجام دی گیئں ہیں تاکہ اس مقدس شہر کے ان داخلی راستوں کوبہترین انداز میں دکھایا جاسکے۔ صفائی ہر ایک کی ذمہ داری ہے اورصاف ستھرے داخلی راستے کسی شہر کی روشن شبیہ کو ظاہر کرتے ہیں اور ہم ان مہموں کے ذریعہ یہی چاہتے ہیں۔ لہذاانھیں صاف اور کوڑا کرکٹ سے پاک ہونا چاہئے"
انھوں نے کہا ، " اس صفائی مہم کے دوران سروسز ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے ان راستوں اورزائرین کے خصوصی راستے (یا حسین) کوکو صاف ستھرا کرنے اور اس کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کئ لئے کوڑے کو ہٹانے کے لئے خصوصی آلات کا استعمال کیا ہے۔
آخر میں انھوں نے کہا جو اس شہر کا سفر کرنا چاہتا ہے اسے حفظان صحت اور صفائی کے اصولوں پرعمل کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا: "عوامی مقامات اور راستے سب کی ملکیت ہیں اور ہر ایک کو ان کی صفائی میں حصہ لینا چاہئے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: