روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے متولی شرعی سید احمد الصافی کا نور العمید ایلیمنٹری اسکول فار بوائز کا دورہ

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متولی شرعی سید احمد الصافی (دام عزّه) نے نورالعمید ایلیمنٹری اسکول فار بوائز کا دورہ کیا ، یہ اسکول العمید ایجوکیشنل گروپ آف اسکولز کی شاخ ہے۔
سید احمد الصافی کا یہ دورہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے تعلیمی اداروں کے سربراہ کی حیثیت سے کیا گیا ہے۔
سید احمد الصافی (دام عزّه) اسکول انتظامیہ اور عملے کی انتہائی اہم سرگرمی یعنی کہ تدریسی عمل کا جائزہ لینے کے لئے مختلف کلاس رومز میں بھی گئے۔ انھوں نے علم کی روشنی پھیلانے اور روضہ مبارک کے پیغام پرعمل کرتے ہوئے ایک باشعور نسل تیار کرنے کے لئے اسکول انتظامیہ اور عملےکی ان تھک کوششوں کو بے حد سراہا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اپنے تعلیمی اداروں کی کامیابی کے لئے مستقل توجہ اور کوششوں کے ذریعے تعلیمی عمل پر بہت زیادہ توجہ دیتا ہے کیونکہ تعلیمی ادارے ہی کسی معاشرے کے ممبران کی بحالی ا ور ان کے مذہبی ، معاشرتی اور ثقافتی پہلوؤں کی ترقی کی بنیاد ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: