الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر 100 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر 100 فیصد کامیابی کی شرح کے ساتھ گردے کی پیوند کاری کی سرجیز جاری رکھے ہوئے ہے۔

اعضاء کی پیوند کاری کے ماہر امریکہ میں تارکین وطن عراقی معالج ڈاکٹر اسعد عبد عون نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے چار سال کے اندر اندر الکفیل ہسپتال میں آرگن ٹرانسپلانٹ سنٹر میں گردے کی پیوند کاری کے 24 آپریشن کیے، جن میں کامیابی کی شرح 100 فیصد ہے۔ "
انھوں نے کہا:" ہسپتال میں گردے کی پیوند کاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے اور آپریشن کے بعد مریضوں کوامیونوسوپریسی دوائیوں کے نتائج اور پیچیدگیوں سے بچانے کے لئے خصوصی آائسولیشن رومز ہیں۔"

الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے نیفروولوجسٹ ڈاکٹر ریاض الصائغ نے کہا: "ہمارے مرکز کو عراقی وزارت صحت اور عربی بورڈ برائے طبی تخصص سے منظور کیا گیا ہے تاکہ گریجویٹ طلباء کو بالغوں اور بچوں کے لئے گردے کی بیماریوں اور پیوندکاری کے تخصص میں تربیت دی جاسکے کیونکہ الکفیل آرگن ٹرانسپلانٹ سینٹر کیلیفورنیا ، سان فرانسسکو کے (CPMC) ہسپتال کی طرز پرعلاج فراہم کر رہا ے اور یہاں وہ تمام جدید مشینٰیں اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو کہ امریکن ہسپتالوں میں دستیاب ہے
انھوں نے کہا:" ہمارے سینٹر کی مرکز لیبارٹری میں بھی تجزیہ کے لئےوہ تمام آلات اور تکنیکس موجود ہیں جو گردے کی پیوند کاری کے لئے درکار ہیں۔ "

ڈاکٹر الصاعغ نے مزید کہا ، "اعضاء کی پیوند کاری کے مریضوں کے لئے آئسولیشن رومز ہسپتال میں آپریٹنگ تھیٹر کے اندر تیار کیے گئے ہیں اور ان میں جدید کیمرے ، اسکرینز اور ٹیکنالوجی موجود ہے جو مریض کو ہال سے باہر اپنے خاندان کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل بناتی ہے۔ صرف نرس اور ماہر ڈاکٹر کو ٹیسٹ کے بعد اس کمرے میں داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔ "

ہسپتال میں گردوں کے امراض کے ایک اور ماہر پروفیسر ڈاکٹر اصف ذیاب نے تصدیق کی: "وہ مریض جن کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں یا جن کا ہیموڈیلیسس کا آپریشن چل رہا ہے ، ان کے لئے گردے کی پیوند کاری بہتر ہے ،"
انھوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: " کربلا کے الکفیل اسپتال نے مریضوں کو نہ صرف سفر کی مشکلات سے بچایا بلکہ ملک سے باہر آپریشن کے بھاری مالی اخراجات بھی کم کئے ہیں۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: