قرآن انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے عراقی اور مصری اسلوب میں تلاوت قرآن پردو ریسرچ کورسز کا انعقاد

قرآن انسٹی ٹیوٹ کی تلاوت اور تربیت یونٹ کی جانب سے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ قاریان قرآن کے لئےعراقی اور مصری اسلوب میں تلاوت پر دو ریسرچ کورسز کا انعقاد کیا گیا۔

ان کورسز میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خادمین اور مذکورہ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء نے شرکت کی۔

ان دوکورسز کے دوران پروفیسر علاء الدین حمود الحمری اور قاری حیدر جلوخان نے شرکاء کو تجوید ، تلاوت اور مصری اور عراقی اسلوب میں تلاوت کے اصول و قواعد سے متعلق تعلیمی اور تربیتی لیکچرز دیئے۔ ان کورسز میں 40 سے زیادہ قایان قرآن اور طلباء نے شرکت کی۔

کورسز میں شریک افراد نے قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ اور ان کے پروفیسرز کا قرآنی ثقافت کے فروغ کے لئے جاری کوششوں پران کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: