ہیومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئے ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ہیومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے آداب زیارت یونٹ کے رضاکاروں کے لئےاپنی ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

یہ ورکشاپس ان اہلکاروں اور اضاکاروں کو تربیت دینے کے لئےمنعقد کی جاتی ہیں جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں خدماتی امور سے براہ راست منسلک ہوتے ہیں۔

اس سلسلے میں ہیومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا: "ہیومن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام یہ کورسز اور ورکشاپس جاری ہیں اور ان کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان شعبوں میں کارکردگی کو بہترین بنانا ہے جن کا تعلق براہ راست زائرین اور خدمات سے ہے۔ یہ ورکشاپس تجربہ کار ٹرینرز کے شیر نگرانی منعقد کی جا رہی ہیں۔ "

انہوں نے کہا کہ آداب زیارت یونٹ ان یونٹوں میں سے ایک ہے جو زائرین کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہوتی ہے۔ لہذا ،ورکشاپس کو ان کے کام کی نوعیت کے مطابق مرتب کیا گیا تھا۔ ہیومن ڈویلپمنٹ کورس ورکشاپس کا دوسرا مرحلہ مذکورہ بالا شعبے کے ہال میں 12 گھنٹے پر مشتمل دو ورکشاپس (بات چیت کی اہمیت) اور (ٹائم مینجمنٹ) میں بغداد کے 30 رضاکاروں کی شرکت کے ساتھ ختم ہوا۔

اسی دوران شرکاء نے اس کورس کے مرکزی موضوعات کی اہمیت ، ان کےعملی نفاذ اور زائرین امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: