الفرات الاوسط اور دھوک کی ٹیکنیکل یونیورسٹیز کے صدور روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی ضیافت میں

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے الفرات الاوسط اور دھوک کی دو ٹیکنیکل یونیورسٹیوں کے اعلی سطحی وفد کی میزبانی کی۔ یہ وفد دونوں یونیورسٹیوں کے صدور، ان کے معاونین اور اساتذہ پر مشتمل تھا۔ وفد نے مراسم زیارت اور نماز ادا کرنے کے بعد روضہ مبارک حضرت عباس علیہ کے متولی شرعی کے مشیر اعلی مسٹر طلال البیئر سے ملاقات کی۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے یونیورسٹی اور اسکول ریلیشنز ڈویژن کے مسٹر حسین شیکرجو وفد کے ہمراہ تھے، نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کے وفود کے دورے سارا سال جاری رہتے ہیں اور اس طرح مشترکہ تقاریب اور ان کے مابین سرگرمیوں کے قیام کے ذریعے قریبی تعلقات استوار ہوتے ہیں جو ملک میں تعلیم کی ترقی اور فروغ میں معاون ہیں۔ اس وفد کا دورہ بھی ملک میں علمی ترقی اور فروغ کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا: "اس وفد کا استقبال جناب طلال البیئر نے کیا ، جو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ کے متولی شرعی کے چیف ایڈوائزر ہیں۔ ملاقات کے دوران کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر کورونا وبائی بیماری کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ کی جانب سے مہیا کی جانے والی طبی خدمات اور اہم زرعی ، صنعتی ، فکری اور اربن پروجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ زائرین کو خدمات وسہولیات فراہم کرنے والے اہم پروجیکٹس پر بھی بات کی گئی۔ وفد نے تعاون اور مشترکہ کام کے آغاز اور تخصص کے شعبوں میں دونوں فریقوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ساتھ دیگر سرگرمیوں اورتقاریب کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا۔ "

انھوں نے کہا: "وفد نے روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا شرف بھی حاصل کیا اور اس کے سیکریٹری جنرل کے معاون مسٹر افدل الشامی سے بھی ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ "

اس دورے کے اختتام پر وفد نے زائرین اور ملک کے عوام کے لئے دونوں مقامات مقدسہ کی پیش کردہ خدمات اورکاموں کی تعریف کی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: