مابین الحرمین ڈویژن کےعملے نے باب بغداد کے داخلی راستے پر جاری ترقیاتی مہم میں بھرپور شرکت کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے مابین الحرمین ڈویژن کے تکنیکی عملے نے باب بغداد کے داخلی راستے پر جاری ترقیاتی مہم میں حصہ لیتے ہوئے اس اہم گلی کے سائیڈ ویز کو پینٹ کیا ہے۔
اس ڈویژن کے انچارج انجینئر علاء حمزہ سلمان نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا: " باب بغداد کے داخلی راستے سمیت شہر مقدس کے داخلی راستوں کے ترقیاتی کام ہمارے کارکنوں کی فعال شرکت سے انجام پائے ہیں۔ ہم نے اعلی معیار کے مواد کا استعمال کرتے ہوئے اس سٹریٹ کے (318) میٹر لمبے سائیڈ ویزکو پینٹ کیا ہے۔ "
انھوں نے کہا: "دونوں مقدس مقامات کے آس پاس کے علاقے کی صفائی ستھرائی اور جمالیات پر توجہ دینا ایک اہم کام ہے جس کے ہم خواہشمند ہیں۔ لہذا ہمارے کارکنان ہر وہ کام کررہے ہیں جو امام الحسین اور ان کے بھائی ابا الفضل االعباس (علیہم السلام) کے زائرین کی خدمت اور سہولت کے لئے ہے۔ ہم اس مقدس شہر کو اس کے روحانی و ثقافتی حیثیت کے مطابق خوبصورت اور مہذب انداز میں دکھانے کی کوشش کرتے ہیں.
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: