بحالی مرکز برائے مخطوطات اپنا دسواں یوم تاسیس منا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت سے وابستہ بحالی مرکز برائے مخطوطات گذشتہ دس سالوں سے تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے حامل نادر اور نایاب قلمی نسخوں اور دستاویزات کے ساتھ ساتھ قرآن مجید کے اہم تاریخی نسخوں کی بحالی اور انھیں محفوظ کرنے کے اہم ترین فرائض انجام دے رہا ہے۔ مرکز اپنی سالہا سال کی کامیابیوں اور اہداف کو حاصل کرتے ہوئے اپنا دسواں یوم تاسیس منا رہا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے سربراہ عقیل عبد الحسین الیاسری نے کہا: "مرکز اپنی سالہا سال کی سرگرمیوں کی یاد دلانے کے لئے سالانہ امام باقر علیہ السلام ثقافتی سیمینارجو کہ یکم رجب منعقد ہوگا کے دوران ایک نمائش کا انعقاد کرے گا تاکہ وہاں موجود شرکاء اور مہمانوں کو مرکز کی سرگرمیوں سے متعارف کرایا جا سکے۔

بحالی مرکز برائے مخطوطات کے سربراہ پروفیسر ليث لطفي نے کہا: "یہ مرکز 2007 میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام اور مرکز کی انتظامیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا تھا۔ ان تین سالوں کےدوران مرکز کسی بھی قلمی نسخے اور دستاویزات کی بحالی کے لئے خصوصی تکنیکی عملہ اور صلاحیتیں حاصل کرنے میں کامیاب رہا او اعلی معیار کےنتائج کو یقینی بنانے کے لئے مرکز کو کئی نئے اور جدید آلات اور ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا۔

انہوں نے کہا: "مرکز کی عملی سرگرمیاں 2010 میں شروع ہوئی تھیں اور اس کے بعد سے مرکز کی ٹیم اب تک 250 سے زائد مخطوطات اور 100 سے زیادہ تاریخی دستاویزات کو بحال کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
مرکز کے عملے نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے علاوہ متعدد لائبریریوں اور علمی اور مذہبی شخصیات کے شاندار کاموں کو بھی بحال کیا ہے، جن میں 120 قلمی نسخے، 31 دستاویزات ، 10 نقشے اور 30 ​​قرآن مجید شامل ہیں۔
انھوں نے بتایا: مرکز کے عملے نے ملکی اور غیر ملکی سطح پر منعقد کئے جانے والے متعدد خصوصی کورسز میں شرکت کی ہے ۔
انہوں نے کہا: "ہم نے مرکز کے دوسرے حصوں (جس میں حیاتیاتی لیبارٹری ، کیمیکل لیبارٹری ، بحالی و تکنیکی تدابیر اور سجاوٹ وغیرہ شامل ہیں) میں تکنیکی اقدامات کی تکمیل کے لئے ایک خصوصی سیکشن قائم کیا ہے۔

آخر میں ، انہوں نے کہا: "یہ مرکز عراق اور بیرون ملک اس میدان میں خصوصی مراکز میں سے ایک اہم مرکز ہے اور ہم نے تربیتی کورسزمیں خصوصی اداروں اور مراکز کو شامل کرنے اور دسیوں کورسز کے ذریعے اس کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: