ہر شب جمعہ 70 سے زائد مواکب کربلا آنے والے زائرین کرام کو خدمات پیش کرتے ہیں

روضہ مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ شعبہ شعائرحسینی اور مواکب کے سربراہ الحاج رياض نعمة السلمان نےالکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شب جمعہ 70 سے زائد مواکب دونوں مقامات مقدسہ کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں پر کربلا آنے والے زائرین کرام کو خدمات پیش کرتے ہیں۔ شعبہ شعائرحسینی سے وابستہ مواکب ہفتہ وار بنیادوں پر یہ خدمات فراہم کرتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: "یہ مواکب اکثر ملک کے دیگر علاقوں سے زائرین کو خدمات پیش کرنے کے لئے کربلا آتے ہیں اور شب جمعہ زائرین کرام کو کھانے کی اشیاء اور مشروبات پیش کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ زائرین کی نقل وحرکت کو منظم رکھنے میں بھی معاونت فراہم کرتے ہیں ۔
ان خدمات کے لئے شعبہ شعائرحسینی سے وابستہ مواکب کو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا ، ہر گروپ مخصوص ہفتہ میں اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا: "ہم نے خدمات اور تنظیمی سرگرمیوں کی نگرانی کے لئے شعبہ شعائرحسینی، مابین الحرمین ڈویژن اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی ہے۔"

انھوں نے کہا: "ان مواکب نے گذشتہ برسوں کے دوران مابین الحرمین اپنی خدمات فراہم کیں ، لیکن شب جمعہ کو بزائرین کی کثیر تعداد کے پیش نظر یہ مواکب دونوں مقامات مقدسہ کی طرف جانے والی مرکزی سڑکوں اور گلیوں میں زائرین کرام کی رہنمائی اور خدمات پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا: "ہر خدماتی موکب صحت اور سکیورٹی کے اصولوں پر مکمل طور پر عمل کرتا ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: