ساتویں سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار کے انعقاد کی تمام انتظامی اور تکنیکی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں

ساتویں سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینارکی انتظامی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیمینار کے انعقاد کے لئے تمام انتظامی اور تکنیکی تیاریاں مکمل کر لی گیئں ہیں اور ساتواں سالانہ امام باقر ثقافتی سیمینار (الإمام الباقر عليه السلام الكَلِمُ الطّاهر والحقّ الظَّافر) کے عنوان سے یکم رجب 1442 ہجری بمطابق 14 فروری 2021 منعقد کیا جائے گا۔

سیمینار کی انتظامی کمیٹی کے ممبر سید عقیل عبد الحسین الیاسری نے کہا: "سیمینار کے انعقاد کے دوران تمام احتیاطی اور حفاظتی تدابیر کو مدنظر رکھا جائے گا۔"
انہوں نے مزید کہا: "کانفرنس کی علمی کمیٹی نے سیمینار کے لئے بھیجے جانے والے حوزوی اور اکیڈمک تحقیقی مقالات میں سے بہترین مقالات کا انتخاب مکمل کر لیا ہے اور ان مقالات کو سیمینار کے ریسرچ سیشن کے دوران پیش کیا جائے گا۔ ان مقالات میں حضرت امام باقر علیہ السلام کے مقام ، سیرت اور حالات زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ "

انہوں نے مزید کہا ، "اس سال انتظامی کمیٹی نےجشن ولادت امام باقر علیہ السلام کے پر مسرت موقع پر روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی لائبریری سے وابستہ مرکز بحالی برائے مخطوطات کے دسویں یوم تاسیس کو منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکز کی جانب سے ایک دہائی کے دوران حاصل کی گئی کامیابیوں اور اہم امور کو ظاہر کرنے کے لئے ایک نمائش کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ "

انھوں نے کہا: "کانفرنس میں شرکاء کے علاوہ کچھ مہمان بھی شرکت کریں گے۔ اس سیمینار کو روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ الکفیل سنٹر فار آرٹسٹک پروڈکشن براہ راست نشر کرے گا۔ لہذا جو بھی اس میں شرکت نہیں کرسکا وہ براہ راست نشریات کے ذریعے سیمینار کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کر سکتا ہے۔ "

کانفرنس کے پروگرام کے بارے میں انہوں نے وضاحت کی: "افتتاحی تقریب اتوار کی صبح نو بج کر تیس منٹ پر ہوگی اور اس میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے جنرل سیکریٹریٹ کا پیغام پڑھاجائے گا جس کے بعد اہم شخصیات اور مہمان سیمینار سے خطاب کریں گے اور پھرامام باقر علیہ السلام کے حضور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا جائےگا۔
اس کے بعد ریسرچ سیشن کا انعقاد کیا جائے گا۔
سیمینار کے اختتام پر انتظامی کمیٹی شرکاء کی جانب سے تجویز کردہ سفارشات پیش کرے گی اور شرکاء اور مہمانوں کو اعزازی اسناد پیش کی جائیں گی۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: