یونیورسٹیو ں اور کالجوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی دوسری سالانہ ورکشاپ۔

پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیمی میدان میں مزید محنت کرنے کی ترغیب دلانے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے گزشتہ سال کی طرح اِس سال بھی پوزیشن ہولڈر طلاب کی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے کہ جو 15 اگست سے شروع ہوئی تھی اور یکم ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس ورکشاپ میں 14 یونیورسٹیوں اور 14 کالجوں نے 90 پوزیشن ہولڈر طلاب شریک ہیں۔
اس ورکشاپ میں دینی، فقہی، اخلاقی اور جنرل نالج کے بارے میں دروس کے علاوہ طلاب کو ان کے اپنے اپنے مضمون کے حوالے سے بھی لیکچرز دئیے جا رہے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے ورکشاپ میں شامل طلاب کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارات بھی کروائی ہیں۔
یہ بات واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ادارے میں نوجوانوں کی تعلیم و ترتیب کے فتیة الکفیل کے نام سے گزشتہ چند سال پہلے ایک پروگرام طے کیا کہ جس کے تحت پورا سال عراق کے مختلف شہروں میں بہت سے کنونشن، کانفرنسیں اور ورکشاپ وغیرہ منعقد کی جاتیں ہیں اور مذکورہ بالا ورکشاپ بھی اسی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔


قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: