قرآن مرکز برائے خواتین: قرآن کورس امام رضا علیہ السلام سے (22) طالبات فارغ التحصیل

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز برائے خواتین نے اعلان کیا ہے کہ 22 خواتین نے قرآن کورس امام رضا علیہ السلام کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ کورس قرآن کریم کی تلاوت اور تجوید کے اصولوں کو سیکھنے اور ان میں مہارت حاصل کرنے کے لئے مرتب کیا گیا تھا۔

قرآن مرکز برائے خواتین کی سربراہ منار الجبوری نے الکفیل نیٹ ورک کو بتایا کہ اس کورس کا مقصد خواتین میں قرآن کی ثقافت کو ہر ممکن حد تک پھیلانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "اس کورس کی تمام طالبات نے قرآن مرکزکی قائم کردہ قرآنی کمیٹی کے زیر اہتمام آخری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔"

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن مرکز برائے خواتین معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے قرآن مرکز برائے خواتین ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: