الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے سرجری کئے بغیر بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلیسیا میں مبتلا 72 سالہ شخص کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی میڈیکل ٹیم نے72 سالہ مریض جو دس سال سے زیادہ عرصے سے BPH بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلیسیا (پروسٹیٹ کا سائز میں بڑھ جانا ) میں مبتلا تھا، کے علاج میں اپنی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔
الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کےریڈیولاجسٹ ڈاکٹر علی محمد جلیل نے کہا: "ہماری طبی ٹیم نے بینائن پروسٹیٹک ہائپرپلیسیا میں مبتلا 72 سالہ شخص کا علاج کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔"
انھوں نے کہا: "ہم نے سرجری کئے بغیر کیتھیٹر کا استعمال کرتے ہوئے فیمورل آرٹری میں 2 ملی میٹر سے سے بھی کم کے مائیکرو پنکچر کے ذریعے علاج کیا ہے۔ "
ڈاکٹر جیلیل نے مزید کہا: "پروسٹیٹ غدود کو اپنی اصلی حالت میں لانے کے لئے تھراپیٹک کیتھیٹرز - پروسٹیٹ کیتھیٹر کا استعمال کرتے ہوئے پروسٹیٹ غدود کے بڑھے ہوئے حصے تک خوراک پہنچانے والی شریانوں کو کاٹ دیا جاتا ہے ، جس سے پروسٹیٹ غدود اپنے اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے اور بیماری کی علامات یا مسائل ختم ہو جاتے ہیں۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: