العباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے بابل گورنریٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) ناول کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے عراق کے مختلف گورنریٹس میں رہائشی علاقوں اور گردونواح کو ڈس انفیکٹ کرنے کے لئے اپنی جراثیم کش مہمات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسی ضمن میں پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ کمپنی خیر الجواد کے تیار کردہ نئے آلات اور جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے بابل گورنریٹ میں بڑے پیمانے پر جراثیم کش مہم انجام دی ہے۔

اسکواڈ کے مرکزی میڈیا نے بتایا: "بابل میں طبی اور تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی درخوستوں کے بعد ہم نے متعدد طبی مراکز اور اسکولوں جن میں علی بن محمد الصمری ہیلتھ سینٹر، عبد اللہ بن زید الشاہد مرکزصحت اور الوطن الموفدہ مخلوط ابتدائی اسکول شامل ہیں، میں جراثیم کش سپرے کیا ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں اور عوامی مقامات میں بھی سپرے کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا: "یہ مہم کورونا وائرس کی روک تھام اور شہریوں اور طلباء کی صحت کی حفاظت کے لئے اسکواڈ کی قیادت کی ہدایت کے پر شروع کی گئی ہےاور بابل گورنریٹ میں اس وبا کے خاتمے تک یہ مہم جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے حفاظتی اقدام کے طور پر آلعباس فائٹنگ سکواڈ کی جانب سے کورونا وبا کے آغاز ہی سے کرائسز مینجمنٹ سیل کی تشکیل کی گئی تھی۔ کرائسز مینجمنٹ سیل کی جانب سے پیر 16 مارچ 2020 کو کربلا گورنیٹ اور ملک کے مختلف علاقوں کو جراثیم سے پاک کرنے کی مہم کا آغاز کیا تھا اور یہ مہم اب بھی جاری ہے ، اور اس سلسلے میں اسکواڈ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے ہوئے ہے ۔
اس کے العباس فائٹنگ سکواڈ ( پاپولر موبلائزیشن کی 26 ویں بریگیڈ) کی جانب سے کربلا میں کوویڈ 19 کے متاثرین کے لئے وقف شدہ قبرستان میں کورونا وبائی مرض سے وفات پا جانے والے افراد کےغسل اور کفن کے لئے مغتسل بھی تعمیر کیا گیا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: