الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجریزمیں کامیابی کی موجودہ شرح (98.90٪) ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے فراہم کردہ اعداوشمارکے مطابق ہسپتال میں کی جانے والی اوپن ہارٹ سرجریزمیں کامیابی کی موجودہ شرح (98.90٪) ہے۔

ہسپتال میں کارڈیک سرجری کے ماہر ترک ڈاکٹر بشیرأكبينار نے بتایا: "ہماری طبی ٹیم نے گذشتہ پانچ سالوں کے دوران (98.90٪) شرح کامیابی کے ساتھ دل کے (366) کامیاب آپریشن کئے ہیں، جو کہ نا صرف اس خطے بلکہ بہت سے ترقی یافتہ ممالک کے جدید ترین ہسپتالوں کے مقابلے میں ہارٹ سرجریز میں کامیابی کی بلند ترین شرح ہے۔ "

ڈاکٹرأكبينار نے مزید کہا: "ہسپتال میں کام کرنے کا مناسب ماحول ، جدید ٹیکنالوجی اور اعلی ترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا حامل میڈیکل اینڈ نرسنگ سٹاف اس کامیاب شرح میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ:" زیادہ تر آپریشن پیچیدہ اور فوری نوعیت کے تھے۔ ماہر طبی عملے ، جدید ترین ٹیکنالوجیز و آلات اور خاص طور پر سرجیز کے بعد الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال میں موجود کارڈیک کیئر یونٹ کی بدولت مریضوں کو صحت مندانہ زندگی کی جانب لوٹانے میں کامیاب رہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: