العمید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی یونیورسٹی کے تمام حصوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام سے وابستہ العمید یونیورسٹی میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی یونیورسٹی کے تمام حصوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہے کہ جن میں کمپلیکس میں موجود کالجز، ہاسٹلز، سینٹری یونٹس، انتظامی اور خدماتی دفاتر شامل ہیں۔

العمید یونیورسٹی کے وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹرعلاء الموسويّ نے الکفیل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ یونیورسٹی نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر اور طلباء و طالبات، تدریسی ، انتظامی اور خدماتی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد حفاظتی اقدامات کئے ہیں کہ جن میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ہی یونیورسٹی کے تمام حصوں کو باقاعدگی سے ڈس انفیکٹ کیا جا رہا ہےکہ جن میں کمپلیکس میں موجود کالجز، ہاسٹلز، سینٹری یونٹس، انتظامی اور خدماتی دفاتر شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات مرتب کردہ شیڈول کے مطابق اور محکمہ صحت اور متعلقہ حکام کے تجویز کردہ جراثیم کش مواد کا استعمال کرتے ہوئے خصوصی ٹیموں کے ذریعے کئے جا رہے ہیں۔


انہوں نےمزید کہا، " اس وائرس سے بچنے کے لئے ہم نے دیگر حفاظتی تدابیر کو بھی اپنایا ہے جن میں ماسک اور دستانے پہننے کی پابندی اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا سر فہرست ہے۔ نیز وائرس سے بچاو کے لئے تعلیمی اور اگاہی سرگرمیوں کا انعقاد بھی ہمارے ان اقدامات کا حصہ ہے۔"
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: