قرآن یونٹ کی جانب سے حفظ قرآن اور تلاوت کورس میں داخلے کے آغاز کا اعلان

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے وویمن گائیڈنس ڈویژن سے وابستہ قرآن یونٹ نے حفظ قرآن اور تلاوت کے اصولوں سے متعلق کورس میں داخلے کے آغاز کا اعلان کیا۔

رجسٹریشن کے شرائط مندرجہ ذیل ہیں:

- کورس میں داسخلے کی خواہشمند خواتین کے پاس کم از کم مڈل اسکول ڈپلومہ ہونا ضروری ہے۔

- عمر کی کم سے کم حد 18 سال اور زیادہ سے زیادہ حد 55 سال ہے۔

- مڈل اسکول کے چھٹے مرحلے میں پڑمنے والی طالبات اس کورس میں داخلے کی اہل نہیں ہیں۔

یہ کورس آن لائن لیکچرز اور مطالعہ پر مشتمل ہوگا ، لیکن قرآن پاک کے پہلے پانچ پارےحفظ کرنے کے بعد کورس کے شرکاء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام میں امتحان حضوری کا انعقاد کیا جائے گا۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ (21/ 3/ 10) ہے۔ رجسٹریشن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں۔

https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSdJtBdBcgo8km4AsUur3mJx_sJKMHPFs0zU6F7026LTiMUgmA/viewform

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قرآن یونٹ معاشرے خصوصا خواتین میں دینی و قرآنی علوم اور تعلیمات کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے قرآن یونٹ ہر سال متعدد قرآنی پروگراموں اور سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے ، جس میں مختلف قرآنی کورسز بھی شامل ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: