قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں الصوت والتّنغيم القُرآنيّ کورس کے طلباء کے لئے امتحان کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ میں الصوت والتّنغيم القُرآنيّ کورس میں شریک طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے امتحان کا انعقاد کیا گیا۔

مذکورہ بالا کورس قرآن کریم کی مختلف لہجوں میں تلاوت اور آواز کے اتار چڑھاو کے طریقوں کو سیکھنے کے بارے تعلیمی و تربیتی لیکچرز پر مشتمل تھا۔

یہ امتحانات نجف اشرف میں القرآن انسٹی ٹیوٹ کے کورسز کے فریم ورک کے مطابق منعقد ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے قرآن مرکز کی جانب سے معاشرے میں قرآن فہمی اور اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لیے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ جن کا مقصد عراق میں اور خصوصی طور پر نوجوانوں کو قرآنی تعلیمات سے روشناس کرانا، تلاوت قرآن پاک کے کلچر کو فروغ دینا اور بین الاقوامی سطح پر قاریان قرآن تیار کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: