روضہ مبارک حضرت عباس (ع) نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کیا ہے کیونکہ ملک میں حالیہ عرصے کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے میڈیکل افیئرزڈویژن کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ عبد الحسن نے الکفیل کو بتایا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لئےروضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام نے اس وبا کے آغاز ہی سے جامع اور مربوط حکمت عملی اپنائی تھی اور اس پر عمل درآمد کے لئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی تھی جو کہ تاحال عملی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور ملک میں حالیہ عرصے کے دوران وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافے کے باعث ہم نے صحت کے موجودہ حالات اور کرائسزسیل کی سفارشات کے مطابق ان حفاظتی اقدامات کو مزید وسیع اور سخت کر دیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت ابوالفضل عباس علیہ السلام نے احتیاطی تدابیرکے طور پر بہت سے نئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے صحن اطہر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کے لئے خصوصی الحیات کورونا یونٹ قائم کی گئی ہے۔ کسی بھی مشتبہ کیس جاہے زائرین کرام میں سے ہو یا روضہ مبارک کے عملے سے، کے علاج معالجے کے لئے ایک خصوصی ٹیم بھی موجود ہے اور انہیں خصوصی ایمبولینسوں کے ذریعہ ام البنین (سلام اللہ علیہا) میڈیکل سنٹر پہنچایا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "ہم نے کربلا ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے بہت ہی کم وقت میں عملے اور زائرین کرام کی جانچ کے لئے کوویڈ ٹیسٹنگ شروع کردی ہے۔ دیگر حفاظتی اقدامات جیسے ڈس انفیکشن اور صفائی شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے اور زائرین اور شہریوں کو وائرس سے متعلق آگاہی اور معلومات فراہم کرنے کے لئے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: