قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے منعقد ہونے والا ہفتہ وار پروگرام (احسن القصص) اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس سے وابستہ قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کی جانب سے منعقد کئے جانے والا ہفتہ وار پروگرام (احسن القصص) اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ یہ پروگرام قرآن مجید میں موجود واقعات اور قصص کی تفسیر سے متعلق سیشنز پرمشتمل تھا۔

قرآن مرکز نجف اشرف برانچ کے پروفیسر شیخ علی العقیلی نے اس پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئےکہا کہ اس پروگرام میں قرآن مجید کی متعدد سورتوں کی تفسیر اور ان کے نازل ہونے کے اسباب پر بھی تفصیلی لیکچرز دیئے گئے ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس پروگرام کے انعقاد کے دوران کورونا وائرس سے بچنے کے لئے لئے تمام حفاظتی اقدامات کو اپنایا گیا، جن میں سب سے اہم معاشرتی دوری اور ماسک کا استعمال ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد معاشرے میں قرآن مجید کی ثقافت کو عام کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: