العمید انٹرنیشنل سنٹر فارریسرچ اینڈ اسٹڈیز اور امام کاظم (ع) کالج کے مابین ثقافتی و علمی تعاون پراتفاق

امام کاظم علیہ السلام کالج کے پرنسپل پروفیسر غنی الخاقانی نے اپنے مشیر ڈاکٹر کریم حسین ناصح کے ہمراہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکرو ثقافت سے وابستہ العمید انٹرنیشنل سنٹر فارریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے وفد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران فریقین نے مستحکم باہمی روابط کے قیام اور ثقافتی و علمی تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
امام کاظم (ع) کالج کے پرنسپل غنی الخاقانی نے العمید سنٹر کی علمی، ثقافتی ، تحقیقی اور معاشرتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی سطح پر العمید سنٹرعلم و تحقیق کے لئے ایک متبادل اور بہترین انتخاب بن چکا ہے۔
دونوں فریقوں نے پوسٹ گریجویٹ تعلیم میں عرق کے تمام مذاہب ، فرقوں اور نسلوں کے مابین اتحاد اور پرامن بقائے باہمی برقرار رکھنے کے لئے اعلی مذہبی قیادت کے کردار اور ان کے قومی اور بین الاقوامی امور میں موقف کو شامل کرنے کے امکان پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امام کاظم (ع) کالج کی پوسٹ گریجوایشن کی طالبہ نوران فلاح مہدی کے تحقیقی مقالے(الخطاب الاستشرافيّ في خطب الجمعة.. دراسة تداوليّة لخطب المرجعيّة الدينيّة العُليا لعام 2014م) نے ہبترین مقالے کا اعزاز حاصل کیا ہے، مذکورہ بالا طالبہ نےاس مقالہ کی تحقیق اور مطالعہ کے لئےالعمید انٹرنیشنل سنٹر فارریسرچ اینڈ اسٹڈیز کے ذریعے جاری کردہ تحقیقات اور دستاویزات کے مجموعے انسائیکلوپیڈیا جمعہ کے خطبات پر انحصار کیا تھا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: