عرب جمہوریہ مصر میں القراءات العشر کے پروفیسر نے القرآن انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی منصوبوں کو بہترین اور مثالی قرار دیا

عرب جمہوریہ مصر کے القراءات العشر کے پروفیسر محمد فهمي عبد السيد عصفور نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے قرآنی منصوبوں کو سراہتے ہوئے انھیں بہترین اور مثالی قرار دیا۔

پروفیسرمحمد فهمي عبد السيد عصفور نے ان خٰالات کا اظہار قرآن مرکز کے دورے کے دوران کیا۔ قرآن مرکز کے سربراہ شیخ جواد النصراوی نے ان کا استقبال کیا اور انھیں مرکز کی قرآنی سرگرمیوں اور منصوبوں کے بارے میں تفصیلی وضاحت پیش کی اور انھیں تلاوت، حفظ، قرآن مجید کی علمی تحقیق اور قرآن کی ثقافت کے فروغ کے لئے جاری منصوبوں اور کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

شیخ جواد النصراوی نے قرآن شناسی اور قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے مستقبل کے لائحہ عمل اور منصوبوں کے بارے میں بھی معزز مہمان کومعلومات فراہم کیں۔

دورے کے اختتام پر آخر میں معزز مہمان نے اس انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور مزید ترقی اور کامیابیاں حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے ان تمام کوششوں کو خداوند متعال کی آخری آسمانی کتاب قرآن مجید کی خدمت سے منسوب کیا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: