انڈونیشیئن سفیر روضہ مبارک حضرت عباس(ع) اور الکفیل میوزیم میں

عراق میں تعینات انڈونیشیا کے سفیر المر لوبيز نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور مراسیم زیارت کی ادائیگی کے بعد الکفیل میوزیم کا دورہ کیا۔
میوزیم کے انچارج جناب صادق لازم الزیدی کے ہمراہ میوزیم کے ڈسپلے ہال اور مختلف سیکشنز کے دورہ کے دوران انھیں میوزیم میں رکھی گئی نوادرات، ان کی دیکھ بھال اور دیگر کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مسٹر لیوس نے میوزیم میں رکھی گئی نادرونایاب اشیاء کو نہایت متاثرکن قرار دیا اور کہا: "میں اس مقدس مقام پر اپنی موجودگی کے لئے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ ایک خوبصورت اور حیرت انگیز جگہ ہے جس کی تاریخ عظیم الشان ہے اور میرا یہاں آنا میرے لیے باعث اعزاز ہے ، اور یہ مقام ان اشرف ترین مقامات سے ہے کہ جہاں میں اپنی زندگی میں گیا ہوں، میں یہاں کے اسٹاف اور ہائرآفیشلز کا شکر گزار ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: