روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن نے اپنے علاقائی یونٹ اور ان سے وابستہ مواکب کے ذریعے بغداد گورنریٹ میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حالیہ لاک ڈاون کے نفاذ سے متاثرہ غریب اور نادار خاندانوں کی مدد کے لئے امدادی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔
ڈویژن کے سربراہ جناب قاسم المعموری نے الکفیل نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے کہا: "کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے حالیہ لاک ڈاون کے نفاذ کی وجہ سے ڈویژن سے وابستہ علاقائی یونٹس نے ملک بھر میں متاثرہ اور نادار خاندانوں کی مدد اور انھیں غذائی اشیاء فراہم کرنے کے لئے امدادی کاروائیاں تیز کردی ہیں۔
انہوں نے کہا: "ان مدادی مہمات میں سے ایک مہم بغداد گورنریٹ الکرخ / یونٹ نے سید حامد طاہر الموسوی حسینیہ اسکاؤٹس کے تعاون سےشروع کی ہے اور اس مہم کے ذریعے سے نہروان کے علاقے میں ضرورت مند خاندانوں میں 500 سے زیادہ فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں ہیں۔"
انھوں مزید نے بتایا کہ کاظمین یونٹ نے موكب أنصار السيّدة رقيّة اور موكب علي الكرار(عليهما السلام) کے تعاون سے (اہل الغیرا) کے عنوان سے امدادی مہم شروع کی ہے۔ اس امدادی مہم میں حيّ السفير اور حيّ الرحمة کے مخیر حضرات بھی شامل ہیں۔ اس امدادی مہم کے ذریعے متاثرہ غریب اور نادار خاندانوں کو خشک راشن پر مشتمل پیکٹس فراہم کئے جا رہے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ لاک ڈاوں کے دوران یہ امدادی کاروائیاں روزانہ مستقل بنیادوں پر جاری ہیں اور امید ہے کہ یہ امداد ان خاندانوں کی مشکلات کوکم کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔