قرآن مرکز الہندیہ برانچ کی جانب سے آن لائن قرآن کورس (البصائر القرآنيّة الإلكترونيّة) کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز کی الہندیہ برانچ نے آن لائن قرآن کورس (البصائر القرآنيّة الإلكترونيّة) کے لئے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ کورس احکام تلاوت ، حفظ اور علوم القرآن سے متعلق لیکچرز پر مشتمل ہو گا اور کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون اور پابندیوں کی وجہ سے آن لائن پلیٹ فارم ٹیلیگرام کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔
اس آن لائن کورس کا آغاز یکم شعبان 1442 ہجری کو ہوگا۔ رجسٹریشن کے خواہاں افراد درج ذیل نمبروں کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
60 07602328941
07725416647
83 07830062965

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی سے وابستہ قرآن مرکز معاشرے میں اسلامی و قرآنی تعلیمات کے فروغ کے لئے اپنی علاقائی شاخوں کے ذریعے ملک بھر میں قرآن کورسز اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: