الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی طبی ٹیم نے چالیس سالہ مریض کے نچلے جبڑے میں ہڈی کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے الکفیل اسپیشلائزڈ ہسپتال کی طبی ٹیم نے چالیس سالہ مریض کے نچلے جبڑے میں ہڈی کی کامیاب پیوند کاری کی ہے۔
ہسپتال میں چہرے اور میکسلو فیشل سرجری کے ماہرڈاکٹرمعمر الأعرجي نے کہا: "ہماری میڈیکل ٹیم نے مرض کے اوپری جبڑے میں فریکچر کو درست کرنے، زبان پر موجود ایک سے زیادہ زخموں کا علاج کرنے اورنچلے جبڑے میں ہڈی کی پیوند کاری کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ "
ڈاکٹر العراجی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا: "مریض چہرے پر گولی لگنے کی وجہ سے ان مسائل کا شکار ہوا تھا۔
مریض کی صحت و بحالی کے ایک پیچیدہ آپریشن کیا گیا۔ یہ آپریشن الکفیل اسپیشلسٹ ہسپتال میں موجود جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کیا گیا تھا اور مریض سرجری کے بعد صحت یاب ہو رہا ہے۔ "
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: