اعلی دینی قیادت کا دفتر اہل بصرہ کو علامہ سید علی بن عبد الحکیم الصافی کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے

اعلی دینی قیادت آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر نے اہل بصرہ کو علامہ سید علی بن عبد الحکیم الصافی (طاب ثراہ) کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے کہ جو بصرہ میں ایک طویل عرصہ سے اعلی دینی قیادت کے نمائندہ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے اور بروز اتوار 15 رجب 1442 ہجری بمطابق 28 فروری 2021 ء کو قضاءِ الہی سے وفات پا گئے۔
اعلی دینی قیادت کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے تعزیتی پیغام میں کہا گیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
(انا لله وانا اليه راجعون )
مکرم ومعزز اہلیان بصرہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمیں جلیل القدرعالم سيد علي بن سيد عبد الحكيم صافي (طاب ثراه) کی وفات کی باعث دکھ و افسوس خبر موصول ہوئی ہے، کہ جنہوں نے دین حنیف کی شریعت کی ترویج اور مومنین کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کر دی۔ اللہ تعالٰی انھیں محسنین کی سی جزاءِ خیر عطا فرمائے۔
ہم آپ سب کو، مرحوم کے مکرم خانوادہ کو، تمام مومنین کو اور اس کے تمام چاہنے والوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کو اپنی وسیع رحمت و رضوان میں جگہ عنایت فرمائے اور انھیں محمد وآل محمد کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر وسکون سے نوازے۔
ولا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: